ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین کو منتشرکرنےکےلئے آنسو گيس کے گولے اور صوتی بم داغے۔ بحرینی فوجیوں نے اپنی بربریت کا ثبوت دیتےہوئے گھروں پر بھی فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق عذاری، النویدرات، العکر، اور عالی علاقوں میں آل خلیفہ کے کارندوں نے بے تحاشہ تشدد ڈھایا ہے۔ ادھر آل خلیفہ نے سرکاری ملازموں، مسلح افواج اور وظیفہ یاب افراد کی تنخواہوں میں چھتیس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔آل خلیفہ کےاس اقدام کامقصدعوام کو احتجاج کرنے سےباز رکھنا ہے۔.............
/169